اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بے نظیر بھٹو شہید آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 14 سے 21 اکتوبر تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لیاندرو نیگرے کریں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین رانا مجاہد علی ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید سعادت حسین نقوی اور سید مصطفین کاظمی آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔ پرویز کیانی (راولپنڈی)، محمد نعیم (اسلام آباد) اور جاوید اقبال (کراچی) ٹورنامنٹ آفیسرز ہوں گے۔ ججز میں ہارون سعید (ڈی جی خان)، رانا محمد افضل (بہاولنگر)، اللہ داد (جھنگ)، عارف قیوم (رحیم یار خان)، خالد قریشی (مظفر گڑھ)، مظہر الحق (راولپنڈی)، خلیل شاہ (فیصل آباد)، سلیم کھچی (میاں چنوں)، منور آذاد (منڈی بہاؤالدین)، محمد شفیق (لاہور)، شاہد حبیب (کراچی) اور میاں محمد فاروق (فیصل آباد) شامل ہیں۔ امپائرز میں رانا ساجد (بہاولپور)، رانا محمد لیاقت (اے جی پنجاب)، منور حسین (پی ٹی سی ایل)، محمد مشتاق (واپڈا)، سید ذوالفقار حیدر (پولیس)، دلاور حسین بھٹی (واپڈا)، محمد اسماعیل (کراچی)، محمد آصف (کوہاٹ)، کامران شریف (آرمی)، انوار حسین (آرمی)، کامران شاہ (کوہاٹ)، کامران (آرمی) اور پرویز اختر (فیصل آباد) شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38