لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیریز 2009-10ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومیسٹک سیزن جس کا پہلے ہی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ سے ہو چکا ہے جو 18 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو جائیگا۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 10 اکتوبر سے ملک کے مختلف سنٹرز میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں 22 ٹیمیں جن میں 13 ریجنل اور 9 محکمہ جاتی ٹیمیں شامل ہیں، حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا اختتام 24 دسمبر کو ہو گا۔ آخری دو پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں آئندہ سیزن 2010-11ء کیلئے پیٹرن ٹرافی گریڈ II ٹورنامنٹ میں شفٹ ہو جائیں گی۔ ڈومیسٹک سیزن میں پینٹنگولر کپ کو بھی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا درجہ دیا گیا ہے، کا آغاز یکم جنوری سے 4 فروری 2010ء کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پیٹرنز ٹرافی گریڈ II ٹورنامنٹ 27 فروری تا 4 اپریل 2010ء تک کھیلا جائیگا۔ اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024