پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے‘ سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے‘ اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن منایا گیا۔
آخر پاکستانی ٹیم کی محنت اور پاکستانی عوام کی دعائیں رنگ لائیں اور خدا نے پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں شاندار فتح عطا فرمائی۔ اللہ پاکستان کو ہر میدان میں فتح و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم بھی ساری کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاکستان کو ہر محاذ پر نصرت و کامیابی عطا فرمائے۔
٭…٭…٭…٭
پولیس نے لائوڈ سپیکرز کے غلط استعمال پر کارروائی تیز کردی ہے۔ جمعہ کے روز فیصل ٹائون اور کوٹھا پنڈ کی مساجد کے خطیبوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سائنس نے ہر شعبے میں ترقی کی اور انسانیت کو بھی فائدہ پہنچایا لیکن جب ان سائنسی ایجادات کا استعمال غلط ہو جائے تو وہ انسانیت کیلئے زہر قاتل بن جاتی ہیں۔ انہی کے غلط استعمال سے انسان عذاب کا شکار ہو جاتا ہے۔
اب لائوڈ سپیکرز کا استعمال اذان کی حد تک تو درست ہے مگر رات گئے لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال کسی کو پسند نہیں‘ لیکن لوگ بے چارے مولوی کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔ اگر کہتے ہیں تو شاید مولوی ان پر کفر کا فتویٰ لگا دے۔ ایسا درمیانی راستہ ہونا چاہئے کہ قریبی اہل محلہ بھی تنگ نہ ہوں اور مولوی بھی لائوڈ سپیکر کی آواز مناسب رکھے اور مناسب وعظ کرے۔ اذان بھی اچھی آواز اور میٹھی طرز سے دے کہ انسان کا نماز پڑھنے کو دل چاہے۔
٭…٭…٭…٭
سابق گورنر سٹیٹ بنک اور حکومت پاکستان کی پے اینڈ پنشن کمشن کے سربراہ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ حکومتی شخصیات میری دسترس میں نہیں‘ ملازمین قربانی دیں۔
بڑی عید قریب آرہی ہے‘ قربانی کیلئے سرکاری ملازمین بھی تیار ہو جائیں۔ تقریباً ہر بڑی عید پر پہلے بچارے عوام کو ہی قربانی کا بکرا بننا پڑتا ہے‘ زیادہ تر لوگ بکرا خرید تو نہیں سکیں گے‘ البتہ خود بکرا بن جائیں گے تو بہتر ہے یعنی اتنے پائوں پھیلائیں جتنی چادر ہے۔ عوام کچھ محنت اس طرح سے کرلیں کہ ایک بڑی عید جب گزر جائے تو بکرے کا بچہ (لیلا) لے لیں پھر اس کو اگلی عید پر قربان کرنے کیلئے تیار کریں تو اس طرح محنت سے وہ قربانی کا بکرا عید پر قربان کر سکتے ہیں۔ ورنہ مرغی ہے نا‘ پروں والا بکرا۔
٭…٭…٭…٭
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے صدر زرداری کے چھ روزہ دورہ اقوام متحدہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسے چھ وجوہات پر مبنی کامیاب دورہ قرار دیا ہے۔
ہم تو دعا کرتے ہیں کہ یہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب ہو اور پاکستانی عوام تصور میں جو جو سوچ رہے ہیں‘ اللہ کرے اس پر پورا اترے لیکن ساتھ ساتھ امریکہ نے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔ یعنی دودھ دیا‘ مگر مینگنیاں ڈال کر۔
امریکہ کے بارے میں یہ کہنا مناسب ہو گا…؎
کوئی شرط ہوتی نہیں پیار میں
مگر پیار شرطوں پر تم نے کیا
امریکہ نے ایسا لڈو دیا ہے‘ جو کھائے تو پچھائے جو نہ کھائے تو بھی پچھتائے۔
٭…٭…٭…٭
امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپن باہمی تنازعات خود حل کرنا ہوںگے‘ اس حوالے سے وہ کوئی مداخلت نہیں کریگا۔
بات تو امریکہ کی صحیح ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کو اپنے مسئلے مسائل خود حل کرنا ہونگے‘ کیونکہ دونوں ایک خطے کے دو ٹکڑے ہیں اور ایک دوسرے کی زبان بھی سمجھ اور جان لیتے ہیں۔ موسمی حالات بھی تقریباً ملتے جلتے ہیں اور اس طرح دونوں ملک اپنے اپنے عوام کی فلاح و بھلائی کیلئے بہترین راستے نکال سکتے ہیں۔ کاش کوئی ایسا حل نکل آئے جس سے دونوں ملکوں کا عام شہری اس غربت اور مہنگائی کی دلدل سے نکل آئے اور پرسکون زندگی بسر کر سکے۔ آمین۔ لیکن یا مگر بیچ میں آجاتا ہے۔ بندہ اس کا کیا کرے۔ امریکہ ان دونوں کی ملاقات کے وقت یہ کہہ رہا ہو گا…؎
دونوں پاس پاس ہیں
باتیں خاص خاص ہیں
ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے
٭…٭…٭…٭
برطانوی اخبار کے مطابق امریکہ نے کوئٹہ میں ڈرون حملوں کی اجازت مانگ لی ہے۔
ایک تو ڈرائونے خواب ہوتے ہیں‘ اب تو حقیقت میں ڈرائونے حملے بھی ہونے کو تیار ہیں۔ دشمن کیسے کیسے بہانے بنا کر پاکستان کی سرزمین استعمال کرنا بچاہتا ہے لیکن ادھر بھی ہمارے ذہین اور بہادر جرنیل دشمن کی چالوں سے باخبر ہیں۔ اس سلسلے میں نجی ٹی وی کیمطابق گزشتہ روز چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جنرل طارق مجید کی سربراہی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا خصوصی اجلاس ہوا اس میں انہوں نے واضح کیا کہ عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا‘ ملک سے عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا اور کسی بھی ملک کو پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
یوں لگتا ہے امریکہ پاکستان کے بارے میں اپنے اصل ہدف کے قریب پہنچ چکا ہے‘ گوادر کا منصوبہ اور پاک چین دوستی کو بہ یک وقت وہ کیسے ہضم کر سکتا ہے۔ بہرحال یہ دن جو ہم پر آئے ہیں‘ یہ خاصے پریشان کن ہیں اور مشکل ہیں‘ اللہ ہمیں دشمن کی چالوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔