لوکل گورنمنٹ سسٹم شہریوں کی موثر شمولیت پر آگاہی سیشن
دنیا بھر میں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیئے سب سے موثر کردار مقامی حکومتوں کا ہوتا ہے، پاکستان میں بھی بظاہر وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح کے نظام ہائے گورننس رائج ہیں مگرحقیقت میں ہر جمہوری دور میں مقامی طرز حکومت کو یکسر نظر انداز یا غیر موثر کیا گیا ہے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ایک عرصہ سے مقامی حکومتوں کی اہمیت، افادیت اور ضرورت کے پیش نظر مسلسل آواز اٹھا رہی ہے تنظیم کے پلیٹ فارم سے نہ صرف عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جاتی رہی ہے بلکہ لوکل گورنمنٹ بارے لٹریچر بھی تسلسل سے شائع کیا جا رہا ہے تنظیم نے ملک کی سیاسی جماعتوں اور حکومتوں پر بھی ہمیشہ دباؤ بڑھایا کہ وہ موثر اور قابل عمل لوکل گورنمنٹ سسٹم رائج کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اسی حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور جی آئی زیڈ سپورٹ ٹو لوکل گورننس کے اشتراک سے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں شہریوں کی موثر شراکت کو یقینی بنانے کے موضوع پر برین سٹارمننگ سیشن لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز، پولیٹیکل سائنس اساتذہ و ماہرین، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی نمائندگان شریک ہوئے جنہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کے لوکل گورنمنٹ سسٹمز کا جائزہ بھی لیا سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قصور رانا سکندر حیات، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ میاں نعیم جاوید، میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی، سابق ٹاؤن ناظم طارق ثنائ باجوہ، سربراہ پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب محمود تمنا، سابق ڈائریکٹر جنرل شہزاد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق لکھویرا، ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، کنول لیاقت کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت فاؤنڈیشن زاہد اسلام، افتخار احمد (جی آئی زیڈ)، نامور تجزیہ کار و صحافی سلمان عابد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پتن سرور باری، رشید چودھری (ٹی ڈی ای اے)، سابق صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ضیاء بٹ، حمیرا مبارک یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، راؤ اکرام کنسلٹنٹ ٹی ڈی ای اے، یونین کونسل چیئرمین طاہر کاردار، ظفر ملک آغاز فاؤنڈیشن، پروفیسر ڈاکٹر امجد مگسی، ڈاکٹر ریحانہ پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر حسن مسعود گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فوزیہ وڑائچ، قاضی مبین ایڈووکیٹ، عبدالشکور مرزا، مس سعیدہ (دیپ)، بشریٰ خالق (وائز) ساجد علی، شہزاد حیدر خان اور افشاں نازلی نے خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں عام شہریوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنائے بغیر روز مرہ کے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے گلی محلے اور علاقہ کا نمائندہ ہی اپنے لوگوں کے مسائل کا صحیح ادراک کر سکتا ہے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ان کی اصل ذمہ داری قانون سازی کی طرف آنا ہو گا تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی سے اس نظام کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ملک میں شہریوں کو اس نظام کی افادیت بارے زیادہ سے زیادہ شعور دینے کی ضرورت ہے ۔