وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی خریداری کی قیمت مقرر کرنے کے ایجنڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری زراعت رحیم سومرو نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ سال 8-2007 میں سپورٹ پرائس 625 فی 40 کلوگرام تھی،سندھ حکومت نے 9-2008 میں سپورٹ پرائس بڑھا کے 950 فی من مقرر کی،نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی،16-2015 سے 19-2018 تک سپورٹ پرائز 1300 فی 40 کلوگرام تھی جبکہ 20-2019 میں 1400 روپے فی 40 کلوگرام کی گئی تھی،پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے 1700 روپے فی 40 کلوگرام کی تجویز دی ہے۔ وزیر خوراک ہری رام کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ گندم ہم 5000 روپے فی 40 کلوگرام پر لیتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکریٹری خوراک کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024