امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاﺅن اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام میں شریک معمر خاتون سے بات چیت کی اور انہیں اپنی والدہ جیسا قرار دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024