ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تنویر حسین شاہ
چکری(نامہ نگار)سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سید تنویر حسین شاہ نے فرانس میںگستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نے بڑی عمارتوں پر گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکار ا ہے نبی کریم سے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے گستاخانہ خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن ہمارے نبی کریم کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گااس موقع پر جب تمام امت مسلمہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں سرکار دوعالم کی آمد کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری طرف فرانس کے شیطان امت مسلمہ کے دلوں کو چھلنی کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل معافی نہیں ہے ایسے خاکوں کی اشاعت کھلی دہشت گردی ہے آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے خوفناک اقدامات ناقابل برداشت ہیں جس کے نتائج فرانس کے لئے بھیانک ثابت ہوں گے حکومت پاکستان اس سلسلے میں فوری طور پر ایکشن لے اور فرانس سے اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔