تحریک صوبہ پوٹھوہار،دوست کمیٹی بگا شیخاں کے قائدین کی ڈی سی راولپنڈی سے ملاقات
روات ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کی تجویز پر علاقہ معز ز ین نے تحریک صوبہ پوٹھوہار اور دوست کمیٹی بگا شیخا ں کیساتھ مل کر راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں مذا کرات کئے۔ جس میں اے سی پنڈی اور رنگ روڈ پرو جیکٹ کے ڈائریکٹر نے علاقہ متاثرین کو تفصیلی بر یفنگ دی۔ رنگ روڈ کے حوالے سے کچھ تکنیکی معملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔ لیکن شرکاء کو کسی قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کروائی گئی۔ چیرمین تحریک صوبہ پوٹھار راجہ اعجاز نے اس سلسلے میں انتظامیہ پر مذید عوامی دبا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوست کمیٹی کا وفد جو سید فیاض گیلانی کی قیادت میں راجہ جاوید اور ملک عبدالنثار پر مشتمل تھا نہ صرف اس معاملے پر چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھار کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بلکہ مستقبل میں بھی ہر عوامی ایشو پر مل جل کر چلنے کا عہد کیا۔ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین محمد مسکین نے نمائندہ نوائے وقت کو بتایا کہ اگر قیمتوں میں اضافہ نہ ہوا تو عوام اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گے۔ دوست کمیٹی کے راجہ جاوید اورملک عبدالنثار نے یہ واضح عندیہ دیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے کوئی مثبت پیش رفت نہ کی تو راست اقدام کیا جائے گا۔ اب متاثرین نے ایک اہم اور آخری میٹنگ کمشنر راولپنڈی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میٹنگ کے بعد نیا لائحہ عمل بنانے پر غور ہو گا۔ جس سے انتظامیہ کو معززین علاقہ نے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔