چھچھ محافظ کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس
حضرو (نامہ نگار/نمائندہ نوائے وقت) فرانس میں ہونے والی توہین رسالت کی ناپاک جسارت کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہو کر شان رسالت کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیں اور اس سلسلہ میں فرانس کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے او ر پاکستان سمیت اسلامی ممالک فرانس سے فی الفور سفارتی تعلقات منقطع کریںنیز اقوام متحدہ سمیت د یگر عالمی ادارے توہین رسالت کے ناپاک واقعات کی روک تھام کے لئے عملی کردار ادا کریں ان خیالا ت کا اظہارتحصیل حضرو کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم چھچھ محافظ کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے موقع علاقہ چھچھ کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین مولانا حافظ نثار احمد الحسینی ،مولانامحمود الحسن توحیدی ،محمد خالد خان ، محمد عمران خان ، مولانا سعید الرحمان رحما نی ،صاحبزادہ انیس غفوری ،صاحبزادہ حافظ احسان الحق ، مولانا ڈاکٹر رحمت الہی ،مولانا محمدمسعود اختر ضیاء ، حاجی عارف حسین ،نزاکت خان ،مولانا حافظ سجاد ، نصیر خان جدون ،ٰ طاہر پرویز ،ملک انصاراحمد، ارشدخان ، نثار علی خان،محمد اقبال میر ، حاجی احسان خان،حافظ عبد الحئی اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔چھچھ محافظ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طور پر فرانس میں ہونے والی ناپاک جسا رت کی بھرپور مذمت کی گئی اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جے یو آئی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن ، جے یو پی ، جماعت اسلامی ، پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک لبیک پاکستان ، تحریک منہاج القرآن ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ، میلاد کمیٹی ، اتحاد گروپ ، میجر گروپ ، چنگیز خان گروپ کے راہنما ئوں سمیت معروف صحافیوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔