وفاقی ٹریفک پولیس کاجشن عید میلاد النبیؐ کیلئے ٹریفک پلان جاری
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبی کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ٹریفک پلان کے مطابق جلوس کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ٹریفک،3ڈی ایس پی،17انسپکٹران سمیت 478افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے12ربیع الاول کا مرکزی جلوس گراؤنڈجی سیون مرکزنزد رحمت کمیونٹی سنٹر سے 11بجے برآمد ہو کر براستہ جامع مسجد الرضا جی سیون جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری کارنر فضل حق روڈ،لوپ سیونتھ ایونیو،لال کوارٹر چوک،امام بارگاہ جی سکس ٹو،سی ڈی اے ہسپتال،ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پراختتام پذیر ہوگا،جلوس کے دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا ،اقبال ہال سے سروس روڈG-7/3-1بجانب رضیہ شریف پلازہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا،فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ ٹریفک کے لیے بند ہو گاشہدائ چوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا،آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ 7thایونیو چوک تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا،چاند تارا چوک سے ڈھوکڑی چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئے بند رہے گا،شہری آمدورفت کیلئے سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ استعمال کریں، فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو استعمال کریں، 7thایونیو استعمال کیا جائے گا جناح ایونیو استعمال کیا جائے گا، جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ استعمال کیا جائے گا،زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری7thایونیو اورفیصل ایونیواورسری نگرہائی وے(کشمیر ہائی وے) استعمال کریں، بھارہ کہو، راول ڈیم سے آنے والے شہری سری نگری ہائی وے (کشمیر ہائی وے)یا براستہ راول ڈیم چوک،فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریںموٹر وے اور اسلا آباد سے براستہ چاند تارا چوک ڈھوکڑی، سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وے)، بھارہ کہو، مری اور راول ڈیم جانے والے زیروپوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ استعمال کریں اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال کے متعلق لمحہ با لمحہ باخبررکھے گاایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992پر رابطہ کر سکتے ہیں۔