12تا 17ربیع اول ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔علامہ باقر عباس زیدی
کراچی (نیوزرپورٹر)جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے جشن ولادت باسعادت نبی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پروحدت ہاس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علی حسین نقوی،یعقوب الحسینی،علامہ مبشر حسن علامہ علی انور،علامہ صادق جعفری،میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،حیدر زیدی،زین رضوی،احسن عباس،حسن رضا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔