نعت رسول مقبو ل ؐ
کیا کیا ہیں مجھ غر یب پر احسان یانبیؐ
سوجان سے میں آپ ؐ پر قر بان یا نبیؐ
دُنیا میں پیش آ ئیں مجھے جتنی بھی مشکلیں
سب آپ ؐ کے طفیل ہو ئیں آسا ن یا نبیؐ
کتنا ہو ں خو ش نصیب کہ نسبت ہے آ پ ؐ سے
مجھ کو ملی ہے آپؐ سے پہچان یا نبیؐ
امت کو جو عطاء ہو ئے انعام بے شما ر
ان سب میں ہے عظیم تر قر آن یا نبی ؐ
ما نا مری خطائو ں کی نہیں انتہا کو ئی
بخشش کا میری آپ ؐ ہیں سا مان یا نبیؐ
اے کا ش ہو عطا مجھے بطحاٰ کی حا ضر ی
اے کا ش آپ ؐ کابنوں مہمان یا نبیؐ
ہے زند گی کی آ خری خو اہش یہی ضیاء
پڑ ھتا ر ہو ں درود میں ہر آن یا نبی ؐ
(شر افت ضیاء فر اشو ی)