نعت رسول محتشم ؐ
روشنی چا ہئے الفا ظ کے انبار کے ساتھ
نعت لکھنی ہے مجھے آپ ؐ کے انوار کے ساتھ
نعت لکھنے کا سلیقہ کسی انساں میں کہاں
یہ لکھی جا تی ہے قر با نی وایثار کے ساتھ
بخت جا گے میر ے اس در کی غلامی کے سبب
آ کے بیٹھا ہوں میں آج آپ کے در بار کے ساتھ
جو کہیں ہم سا نبیؐ ان کو نہیں ما نتے ہم
اُن سے رہتے ہیں الگ جرات انکار کے ساتھ
قتل وغارت گری اسلام میں جا ئز ہی نہیں
دین اسلام تو پھیلا ہے بڑ ے پیا ر کے ساتھ
ہو غلامی کا شر ف مجھ کو جو حا صل سید
پھر غلامی کی حفا ظت کروں کردار کے ساتھ
(شمیم حید ر سید)