حب نبی ؐ عشق خدا ہے
ربیع الاول خوشیوں ، برکتوں اور رحمتوں بھرا مہینہ ہے ۔ نبی کریم ؐ کی ذ ات اقدس بلا شبہ لاثانی ہے۔آپ ؐ سے محبت وعقیدت یوں تو ہر انسان کے دل ودماغ میں موجزن ہے ۔ مسلمان چاہے وہ د نیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہو اس کے دل ودماغ اور خون میں اپنے نبی ؐکی محبت اور عقیدت رچی بسی ہے اور یہ تاقیامت ہمارے دلوں میں مزین رہے گی اور کیوں نہ ہو ایسا نبیؐ جو خدا کا محبوب ہے اور خالق کائنات نے تمام انبیاء پر فضیلت دے کر اپنے پیغام یعنی وحی کا سلسلہ آپ ؐ پر ختتام پذ یر کر دیا۔ قرآن کریم کی شکل میں رب نے اپنے محبوب کے ساتھ عشق کا عملی ثبوت دیا،پوری دنیا کے مسلمان تا قیامت کتاب کو راہنمائی کا زریعہ بناتے رہیں گے۔ہر لمحہ مسلمان کے دل ودماغ پر درود وسلام کی تسبیح جا ری و ساری رہتی ہیں ۔بشر تو بشر فرشتے بھی ہمہ وقت د رود و سلام کا ورد کرتے ہیں ۔قرآن پاک میں ارشاد ہے ,, اللہ اور اس کے فرشتے آپ ؐ پر درود وسلام بھیجتے ہیں ، اے ایمان والوں تم بھی آپ پر سلام بھیجو ،، سبحان اللہ کتنی معتبر اور منفرد ہستی ہے جس پر اللہ اور اس کے فرشتے صبح و شام سلام و درود بھجتے ہیں ۔ ۔آج کے سائنسی دور میں جب دنیا ترقی کی فلک بوس منزلیں طے کر چکی ہے قرآن پاک کے آگے بے بس ہیں ۔خود غیر مسلم آپؐ کی ذات اور آپؐ کی خوبیوں کے معترف ہیں۔ایک عیسائی مفکر مائیکل اپنی کتاب ( لائف آف محمد) کے بارے میں لکھتا ہے کہ اگرچہ محمدؐکسی ادارے میں اور کسے استاد کے سامنے تعلیم حاصل کرنے نہیں گئے لیکن دنیا کے تمام استاد اور ادارے آپ ؐکی تعلیم وتربیت کے لحاظ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ،سبحان اللہ۔ دین کے خلاف سازشیں ، ناپسندیدہ مواد چھاپنا ،خاکے بنانا یہود ونصارٰی کا معمول رہا ہے لیکن اسلام دشمن چالیں عاشقانان رسول کی چاہت کو کم نہیں کر سکتیں اور کر بھی کیسے سکتے ہیں جس نبیؐ کی شان اور محبت کا ذمہ خود خالق کائنات نے لیا ہو ۔کون ہے جو آپ ؐ کی شان میں زرا برابر بھی کمی کرے؟ اللہ کریم نے صاف صاف کہہ دیا کہ,, اے نبیؐ بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام ونشان رہے گا،، آج دشمنان اسلام کو یہ بات دل سے نکال دینی چاہئے کہ وہ غلیظ حرکتیں مکروہ چالوں سے آپ ؐ کا مقام کر سکیں گے یا عاشقان کے دلو ں سے آپؐ کی محبت و عقیدت کو کم کر سکیں گے ،ہر گز ہر گز نہیں کیونکہ آپؐ تمام مسلمانوں کو تو اپنی جان ،مال اور اولاد سے بڑھ کر پیارے ہیں اور ہمشہ رہیں گے۔آج ہمیں اسلام دشمن کی مکاریوں کا سامنا کرنے اور جواب دینے کیلئے اپنے آپ کو راسخ العقیدہ مسلمان ثابت کرنا ہو گا اپنے قول وفعل کے زریعے حب رسول کا عملی ثبوت دینا ہو گا۔احتجاج ،کھوکھلے نعروں اورتوڑ پھوڑ سے اسلام دشمنوں کا مقابلہ نہیں بلکہ قران وسنت پر عمل پیرا ہو کر سازشوں کا جواب دینا ہوگا ۔ آپس کی نفرتوں کو مٹانا ہو گا۔
عشق دم جبر ئیل ،عشق دل مصطفیؐ… عشق خدا کا رسولؐ ، عشق خدا کا کلام
( شبانہ عباسی، اسلام آباد)