فیروزوالہ میں بھارتی تسلط کیخلاف ریلی
فیروز والہ (نامہ نگار )میونسپل کارپوریشن فیروز والہ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف یوم سیاہ کی تقریب منعقد کرنے کیساتھ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرفیروز والہ چوہدری مظہر علی سروراور میونسپل کارپوریشن فیروز والہ کے چیف آفیسر چوہدری عثمان لیاقت اور تحصیلدار فیروز والہ محمد اسلم گجر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنرفیروز والہ چوہدری مظہر علی سرور نے کہاکہ کشمیر پر بھارتی قبضہ انسانی کے عالمی قوانین اور یواین او کی قراردادوں کے بالکل خلاف ہے عالمی برادری کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کروانے کیلئے اپنا کردارادا کرے حق خود ارادیت مقبوضہ کشمیرکے عوام کا پیدائشی حق ہے جس کے حصول کیلئے وہ جدوجہد کررہے ہیں27 اکتوبر اس لحاظ سے سیاہ دن ہے جس دن بھارتی افواج کو کشمیر میں اتار کر انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ۔