مسلمان ناموس رسالت ؐ پر جان قربان کرنا اعزاز سمجھتے ہیں:محفوظ مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ہنما پیرسیدمحمد محفوظ مشہدی نے فرانس کے صدر میکرون کی اسلام اور ختم المرسلین حضرت رسول خدا کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ناموس پر جان نچھاور کرنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔حالات کچھ بھی ہوں،اسلام اور رسول خدا کی توہین کی اجازت نہیں دی جائیگی۔آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی مذہب کی توہین کبھی نہیں ہوتا مگر بعض مغربی عناصر مذہبی آزادی کی بات تو کرتے ہیں ، افسوس مسلمانوں کو عملی طور پر مذہبی آزادی کا حق نہیں دیتے۔فرانس نے پہلے حجاب پر پابندی عائد کی اور مذہبی تعصب پھیلایا اور اب توہین آمیز خاکے بناکر دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے۔یہاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اسلام کا مطالعہ کرنا چاہئے۔