نوسرباز بزرگ خاتون سے سونے کے بالیاں چھین کر فرار
جیٹھہ بھٹہ(نامہ نگار)جیٹھہ بھٹہ کی ملحقہ آبادی فلڈ کالونی کی رہائشی صاحب بی بی کو نوسر باز نے انعام کا لالچ دے کر سونے کی بالیاں باوزن آدھا تولہ کانوں سے اتار کر فرار ہو گیا۔ خاتون نے شور و واویلہ کرنے پر لوگ جمع ہو گئے ۔خاتون کے نواسے سانول رمضان نے چوکی ہیڈ تلے والا میں درخواست دی انچارج نے نوسربازوں کو بہت جلد پکڑنے کی یقین دھانی کروائی۔