ربیع الاول 1441ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں ہورہاہے ۔
کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان محکمہ موسمیات کے دفترمیں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ادھر چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کرنے کیلئے لاہور' پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔