سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے نئی پیشگوئی کر دی، کہا عام انتخاب اگلے سال ہوتے دکھائی دے رہےہیں، نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اعتماد والا پل ٹوٹ چکا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ جب عمران خان کے اپنے احتساب کے کٹہرے میں ہونگے تو وہ خودکہےگا کہ انکے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سندہ میں گورنرراج لگانے کی خواہش پوری کرلیں،دوماہ میں پھر بھی ہماری حکومت ہوگی۔ منظوروسان نے کہا کہ سندہ چیف جسٹس کی اپنی سرزمین ہے جب چاہیں آئیں،کہاکہ پرویز مشرف وطن لانے کے لئے دل اور ہمت ہونی چاہیئے وہ حکومت کے پاس نہیں،مشرف کے دور سے لیکرانیس سو بانوے تک بند فائلیں کھولنی چاہیئیں،عمران خان احتساب کی شروعات گھر سے کریں ایسا نہیں کریں گے تو امیج خراب ہوگا ،سیاستدانوں کی اب دنیا میں گندے ناموں سے شناخت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جن کی بھی باہر جائدادئیں ہیں انکا احتساب ہونا چاہیئے،این آر او کی اب کسی کو ضرورت نہیں، پہلی بات تو این آر او دیگا کون کس ادارے سے این آر او ملے گا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38