ایس ایس پی ریلوے کا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اردل روم‘ موقع پر احکامات
ملتان (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی ریلوے پولیس حسن رضا خان نے پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز اردل روم کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈویژن بھر سے آئے ملازمین نے اپنی سروس کے مسائل سمیت چھٹی‘ تبادلے سے متعلق درخواستیں شنوائی کے لئے ایس ایس پی کو پیش کیں جس پر انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے۔