چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے جلالپور میں لرنر لائسنس ‘ ڈرائیونگ سکول کی منظوری دیدی
جلالپورپیروالا(نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے جلالپورمیں لرنر لائسنس اور ڈرائیونگ سکول کی منظوری دے دی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ سلیم ستار اور وائس چیئرمین عبدالغفور نعمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف جٹ نے ہماری استدعا پر جلالپور پیروالا میں شہریوں کو لرنر لائسنس کے اجراء اور ڈرائیونگ سکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ لرنر لائسنس کے اجراء وڈرائیونگ سکول کے قیام سے جلالپور کے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔