حالات سے تنگ خاتون کا اقدام خودکشی‘ بچی نے غلطی سے بلیچ پی لیا
خانیوال (خبرنگار) خانیوال کی زینب بی بی نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے مچھر مار دوائی کھالی جبکہ 7 سالہ اقصیٰ نے بلیچ کی بوتل کو پانی سمجھ کر پی لیا ۔بلاک نمبر1 کے رہائشی ریسکیو ملازم سیف الرحمن کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ ادھار رقم لے کر دوست نے جعلی چیک تھما دیا عدالتی حکم پر راؤ آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔حمایت آباد کے محمدمشتاق نے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میں رکشہ چلاتا ہوں گزشتہ روز محمدشہباز، محمداعجاز، محمدشریف اور تین نامعلوم افراد نے ہنٹر اور آہنی راڈوں سے مجھ پر حملہ کردیا چوک پر موجود افراد نے میری جان بخشی کروائی وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان سے چوک سے سواری رکشہ میں بٹھانے پر توں تکرار ہوئی تھی جس کی تنجش پر ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا۔سول لائن کی زبیدہ نسرین کہا کہ میں حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب گئی تھی واپس پر میں اپنے بھائی جوکہ بیمار تھا اس کی عیادت کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے اپنے گھر چلی گئی کچھ دن بعد میرے بھائی کی وفات ہوگئی اور مجھے کچھ دن مزید وہاں لگ گئے جب میں واپس خانیوال آئی تو دیکھا کہ میرے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء غائب پائیں پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔