راولپنڈی میں زندگی معطل شہری گھروں میں محصور‘سڑکیں بند رہیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جمعہ کے روز کمیٹی چوک سمیت دیگر مقامات پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم اور آنکھ مچولی یا شیلنگ کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے تو وہاں عام آدمی کی زندگی بری طرح اجیرن بن گئی‘ شہر اور کینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا کنٹینرز اور ٹرالرز سے لاتعداد سڑکوں کو بشمول مری روڈ بند کر دیا گیا جس سے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے ملازمین مزدور‘ طلباءاور عام شہری ایک سے دوسرے مقام پر نہیں جا سکے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی ایمولینس گاڑیاں پھنسی رہیں‘ پولیس کسی بھی شہری کو آگے نہیں جانے دے رہی تھی۔ جس سے عام شہری اس صورتحال پر فریقین کو کوس رہی تھیں علی الصبح سے رات گئے تک یہ صورتحال برقرار رہی۔
زندگی معطل