کسان پانی چوری کی روک تھام کیلئے محکمہ آبپاشی سے تعاون کریں: یاور زمان
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈامیاں یاور زمان نے کہا ہے کہ کسان پانی چوری کی روک تھام کے لئے محکمہ آبپاشی اور کسان تنظیموں سے تعاون کریں تا کہ تمام آبپاشگان کو ان کا نہری پانی مساویانہ طور پر میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان پانی چوری کی شکایات محکمہ آبپاشی کے ٹال فری نمبر 0800 11333 پر بھی فوراً درج کروائیں تا کہ پانی چوروںکے خلاف محکمانہ کارروائی بروقت عمل میں لائی جا سکے۔یہ بات انہوں نے آٹھ رکنی کسان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر جنرل مینجر پیڈا محمد اجمل میاں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی میاںیاورزمان نے کسان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن میں تمام آبپاشگان کو پانی کی مساویانہ سپلائی مہیا کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرئے گا تاہم یہ صرف کسان برادری کے تعاون سے ہی ممکن ہو گا۔