تاجر برادری محرم می قیام امن کیلئے پولیس کےساتھ تعاون کرے:سی سی پی او
تاجر برادری محرم می قیام امن کیلئے پولیس کےساتھ تعاون کرے:سی سی پی او
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور پولیس امن وامان کی بہتری اور جرائم میں کمی کے لیے دن رات کوشاں ہے تاجر برادری محرم الحرام میں پولیس کے ساتھ مل کر امن وامان کی بہتری کے لئے تعاﺅن جاری رکھیں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے لاہور پولیس تمام وسائل استعمال کرے گی۔ یہ بات سی سی پی او لاہور چودھری شفیق نے تاجر رہنماوقارحسین، بابر خاں، را جہ حامد ریاض، خالدجاوید، سلیم ارشد، رضوان شمسی، حاجی باغی خان، عظمت شاہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔