لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن میں کسی سیاسی جماعت کا کاروباری حوالے سے اثرورسوخ نہیں کہ وہ اپنی اجارہ داری قائم کر سکے یا پولٹری کی قیمتوں پر کنٹرول کر سکے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا پولٹری کے کاروبار میں حجم ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ اس امر کا اظہار گذشتہ روز پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے زرعی رپورٹرز کو دی جانے والے بریفنگ میں کہا گیا ہے۔ جس میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ناردن زون کے چیئرمین عبدالحئی ممتا، سابق چیئرمین عبدالباسط، رضا محمود خورسند، خلیق ارشد اور رہنما ڈاکٹر مصطفی کمال کے علاوہ محمد عظمت چودھری بھی موجود تھے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024