پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے، سابق کپتان یونس خان بھی کم بیک کریں گے۔
سیریز کے پہلے دو ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کل کے میچ میں دباؤ کا شکارہوگی، اس صورت حال میں تجربہ کاربلے باز یونس خان کی ٹیم میں واپسی خوش آئند ثابت ہوسکتی ہے۔ بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کا انحصار عمراکمل، مصباح الحق اور شاہد آفریدی پرہوگا جبکہ عبدالرزاق بھی اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ میچ میں کامیابی کے لئے پاکستان کو ایک اچھے اوپننگ سٹینڈ کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان کی باؤلنگ کافی حد تک مضبوط نظرآرہی ہے۔ دوسری طرف جنوبی افریقن ٹیم کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے جبکہ ڈیل سٹین، ہاشم آملہ اور جیک کیلس کی ٹیم میں شمولیت سے جنوبی افریقن سکواڈ مزید مضبوط ہوجائے گا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے گزشتہ نومیچوں میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم پاکستان کو پانچ میں سے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔