ویرات کوہلی سے سب سے زیادہ کمائی کی ٹاپ پوزیشن چھن گئی

ویرات کوہلی بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس لسٹ میں اب سب سے اوپر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کے آئی پی ایل معاوضوں کی تصدیق ہونے کے بعد رشبھ پنت کرکٹ سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے بھارتی کرکٹر بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کی نیلامی کے اختتام نے ملک میں کرکٹ کی گراؤنڈ سے باہر کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

آئی پی ایل کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے جو کہ ریکارڈ بھی بن گیا ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے ویرات کوہلی کو 21 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت اور ویرات کوہلی دونوں کی آمدنی کے دو ذرائع بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی پی ایل ہیں۔

رشبھ پنت کی کرکٹ سے کُل آمدنی سالانہ 32 کروڑ روپے ہے جبکہ ویرات کوہلی ان 2 ذرائع سے 28 کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔

رشبھ پنت بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں، انہیں 5 کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں جبکہ آئی پی ایل سے ان کی سالانہ کمائی 27 کروڑ روپے ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی 7 کروڑ روپے ہے جبکہ آئی پی ایل کے نئے معاہدے کے تحت انہیں 21 کروڑ روپے سالانہ ملیں گے

ای پیپر دی نیشن