وفاقی پولیس کے کانسٹیبل صفدر حسین شاہ کی نماز جنازہ ادا 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر  صفدر حسین شاہ جو فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش فرما گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزمیں اداکردی گئی،نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاری علی محمد

آپ 1930ء میں کوہ نمک کے دامن میں واقع گاؤں ناڑی ضلع خوشاب میں حافظ فتح خاں کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کی تعلیم کا آغاز ناظرہ قرآن ...