مردان (نامہ نگار) پار ہوتی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق 35 سالہ خواجہ سرا سلمان عرف انجم پار ہوتی میں اپنے بالا خانہ پر موجود تھا کہ اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق تخت بھائی سے تھا اور وہ پار ہوتی انعام مارکیٹ کے ایک بالا خانہ میں رہائش پذیر تھا۔
مردان ‘نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا
Nov 29, 2024