کامسیٹس یونیورسٹی  :کانووکیشن کی تقریب ،1686 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم  

لاہور(لیڈی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس میں 39ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر تھے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈاکٹر سید اسد حسین مہمانِ اعزاز تھے۔ معزز مہمانوں میں سینڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل، ڈین فیکلٹی آف سائنسز،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ، ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن ، چیئرپرسنز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور والدین شامل تھے۔ تقریب کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 41 طلباء نے کیمپس اور انسٹیٹیوٹ کے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 1686 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کی طالبعلم مریم کامران کو سونے کے 2 تمغے دئیے گئے۔ ریاضی، الیکٹریکل انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس، فزکس اور سٹیٹس کے 39 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز کانووکیشن کی کارروائی سے ہوا جس میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ساجد قمر نے اسکرول پر دستخط کرکے کانووکیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید اسد نے کیمپس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن