کمشنر کاننکانہ و شرقپور تحصیل شیخوپورہ میں ریونیو اہداف کیلئے مختلف علاقوں کادورہ  

لاہور،ننکا صاحب،شرقپور شریف(خبرنگار،نامہ نگاران) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ضلع ننکانہ و شرقپور تحصیل شیخوپورہ میں ریونیو اہداف و ریکارڈ انسپیکشن کیلئے کھیاڑے کلاں، منڈیانوالہ، سہجول، ڈھومکے پٹوار خانوں اور موضع جات کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف موضع جات میں ڈیجیٹل گرداوری کی آن فیلڈ انسپیکشن کی۔ ریونیو افسران نے ریونیو ریکارڈ و نقشہ جات کے حوالے سے کمشنر لاہور کو آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت شرق پور تحصیل اور ننکانہ صاحب میں علیحدہ علیحدہ ریونیو اجلاس منعقد ہوئے۔ کمشنر لاہور نے آن لائن و مینول وراثتی انتقالات، زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ، گندم بوائی اہداف اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پنجاب بورڈ آف ریونیو کے اہم پراجیکٹ پلس کے تحت ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا پلس کے تحت ہر پراپرٹی کا اپنا علیحدہ نمبر ہوگا جس سے شہریوں کی جائیداد کو تحفظ ملے گا۔ انہوں نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام دیہی مراکز مال کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شرق پور اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی، اے ڈی سی آر شیخوورہ عثمان جلیس، اے سی آر لاہور علیم احمد اور اے سی شرقپور توصیف حسن نے شرکت کی جبکہ ننکانہ صاحب اجلاس میں اے ڈی سی آر شہرینہ جونیجو و اے سیز نے ریونیو اہداف پر کمشنرلاہور کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن