گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فرنس ملز میںآگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 2ہو گئی۔گزشتہ رات جی ٹی روڈ نادرہ آفس کے قریب واقع پیتل پگھلانے والی فرنس ملز میں اوور ہیٹ سے بھٹی میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ آگ بھڑکنے ست چھت بھی گرگئی تھی جس کے نتیجے میں فرنس ملز کا مالک طاہر گجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا بعدازاں اسکا دوست شاہد بھی کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔