کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثہ میں کوسٹر ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہیکہ گزشتہ روز چوالیس سالہ کوسٹر ڈرائیور وسیم سکنہ بوریوالہ گوجرانوالہ جارہا تھا کہ جی ٹی روڈپر عقب سے آنیوالی تیز رفتار مزداٹرک کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ کوسٹر میں سوار دیگر مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے کا مرتکب مزدا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ صدر پولیس نے مزدا ٹرک قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔