نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کی وجہ سامنے آ گئی

 نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کی وجہ سامنے آ گئی، پولیس نے بنوں کنٹونمنٹ بورڈ میں تعینات رہنے والے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد بلال پاشا کی خودکشی کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ واقعے کی تفتیش کرنے والی بنوں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلال پاشا کی موت کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا اور ہر پہلوسے جائزہ لیا گیا جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خود کشی ہے۔ پولیس کے مطابق بلال پاشا کا گھریلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، نوجوان سرکاری افسر کا بنوں سے راولپنڈی تبالہ بھی ہوگیا تھا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی بلال پاشا کی سابقہ اہلیہ بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، اسی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار تھے۔ پولیس حقائق جاننے کیلئے مزید تفیش کر رہی ہے اور تاحال یہی ثابت ہورہا ہے کہ یہ خود کشی کا واقعہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بلال پاشا نے 9ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی جس سے ان کی موت واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کررہی ہے۔ پولیس نے انکوائری کرکے رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کر دی ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...