العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز، نواز شریف نیب کی تمام اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نواز شریف اور نیب کی تمام اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوئی، نیب کی فیلگ شپ ریفرنس بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نیب کی العزیزیہ ریفرنس سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

عدل سماجی انقلاب کا زینہ

سردار نامہ … وزیر احمد جو گیزئیwazeerjogazi@gmail.com سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی عدل کے بغیر معاشرہ نہ ہی تشکیل پا سکتا ہے اور نہ ...