کمان کی تبدیلی، آرمی چیف جنرل باجوہ کی یادگارِ شہداء پر حاضری
پاک فوج میں کمان تبدیلی کی پُر وقار تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں جاری ہے، جنرل عاصم منیر 17ویں آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیدف نے یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دی۔تقریب میں سینئر فوجی حکام اور سابق عسکری قیادت بھی شریک ہے۔جنرل باجوہ ”بیٹن آف کمانڈ“ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سپرد کریں گے، جس کے بعد عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اپنی 6 سالہ مدت پوری کرنے والے جنرل قمرجاوید باجوہ آج ریٹائرہورہے ہیں، انہوں نے گزشتہ روزصدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 چیف آف آرمی اسٹاف کا چارج سنبھالیں گے۔1976 سے قبل بری فوج کے سربراہ کو کمانڈران چیف کہا جاتا تھا۔ 1947 سے 1972 تک پاکستان میں کل 6 کمانڈران چیف گزرے ہیں۔ اس اعتبار سے جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے 17ویں سربراہ ہیں۔جنرل عاصم منیرایک پروقار تقریب میں سپہ سالار کا منصب سنبھالیں گے، کمان کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی، جنرل قمرجاوید باجوہ کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے حوالے کریں گے۔
جنرل عاصم منیرکو چیف آف آرمی سٹاف مقررکرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی، آرمی چیف کی تقرری کی سمری پرصدرنے اسی روز دستخط کیے . جنرل سید عاصم منیرنے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اوراعتماد پرشکریہ ادا کیا۔