Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

معاشی مسائل کا حل

Nov 29, 2022 8:16 AM, November 29, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
معاشی مسائل کا حل

ملکی معیشت کی زبوں حالی مسلمہ ہے، اس کو ثابت کرنے کیلئے کسی دلیل کی ضرورت ہے نہ بحث مباحثہ کی بلکہ یہ نوشتۂ دیوار ہے اور اسکے سبب عوام اور ملک و قوم کو جو گھمبیر مسائل در پیش ہیں وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں، سالہا سال کی تاریخ دیکھ لیجئے جو حکومت آتی ہے وہ قوم کو یہی بتاتی ہے کہ جانے والی حکومت معیشت کو تباہی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل گئی ہے اور اب ہم اسے ترقی و استحکام کی منزل سے روشناس کرا رہے ہیں ایک درجن سے زائد چھوٹی بڑی جماعتوں کے اشتراک سے وجود میں آنیوالی موجودہ حکومت نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اقتدار سنبھالا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے ساڑھے تین برس کے دور حکومت میں چار وزرائے خزانہ کو آزمانے کے باوجود معیشت کو سنبھال سکی ہے نہ مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے مگر اسے کیا کہئے کہ موجودہ حکومت بھی اب تک تمام تر دعوئوں اور چھ ماہ میں دو وزرائے خزانہ کو آزمانے کے باوجود معیشت کو بہتری کی سمت گامزن کرنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی بلکہ اس عرصہ میں بھی معاشی بحران مزید گہرا ہوتا چلا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے اس دعویٰ کے باوجود کہ دیوالیہ کا کوئی خطرہ نہیں، معاشی معاہرین اعداد و شمار کے ذریعے یہ باور کرا رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہونے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، اللہ کرے یہ اندیشے اور اندازے غلط ثابت ہوں مگر سوال یہ ہے کہ جب ہمیں اللہ ہی سے دعائوں کا سہارا لینا ہے تو پھر ہمیں اس کے احکام پر بھی توجہ دینا ہو گی بڑا واضح فرمان قرآن حکیم کی دوسری ہی سورہ البقرۃ میں موجود ہے کہ: ’’اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو نشو ونما دیتا ہے۔‘‘ پھر سورۂ روم میں ارشاد ہوتا ہے کہ: ’’جو سود تم دیتے ہو تا کہ لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر وہ بڑھ جائے، اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا اور جو زکوۃ تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ارادے سے دیتے ہو، اسی کے دینے والے درحقیقت اپنے مال بڑھاتے ہیں۔‘‘ اصل حقیقت یہی ہے کہ ہم نے جو مملکت اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کیلئے حاصل کی تھی اور جس کے متفقہ دستور میں ہم نے یہ طے کر دیا تھا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ اس کا سارا نظام اگر ہم کفر کے تابع اور غیروں کے قانون و ضابطہ کے مطابق چلائیں گے تو فلاح ہمارا مقدر کیسے ہو سکتی ہے ؟ معیشت کا معاملہ بھی کچھ مختلف نہیں، اس کی اصلاح کیلئے ہم اللہ اور اسکے رسولؐ کی واضح ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی بجائے نظام کفر و سرمایہ داری کے اداروں آئی ایم ایف اور عالمی بنک وغیرہ وغیرہ سے رہنمائی حاصل کرینگے اور انکی طے کردہ شرائط میں نجات کی راہ تلاش کریں گے تو پھر نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے جن کا ہمیں آج کل سامنا ہے، مصور پاکستان نے قیام پاکستان سے پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا کہ  ؎

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

بتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نو میدی

مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟

 کہا جا سکتا ہے کہ مغربی دنیا نے بھی تو سرمایا داری کے انہی اصولوں پر چل کر ترقی و خوشحالی حاصل کی ہے، اس ضمن میں پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ترقی و خوشحالی ’سراب‘ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتی، اگر امریکہ سمیت ان ترقی یافتہ کہلانے والے ممالک کے قرض کا حجم دیکھا جائے تو خاصے مختلف اور تلخ حقائق سامنے آتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ’’خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمیؐ ‘‘ ہماری کامیابی، ترقی و خوش حالی کے لیے ’’محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے وفا‘‘ اولین شرط قرار دی گئی ہے، اسی لیے پیامبر انقلاب، علامہ اقبال نے کہا تھا:  ؎ 

پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان

سبب اس کا کچھ اور ہے جسے تو خود سمجھتا ہے

زوال بندۂ مومن کا بے زری سے نہیں!

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے 28 اپریل 2022ء کو سود کے خاتمہ سے متعلق دیئے گئے حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں کی گئی سرکاری اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا اور اسلامی بینکاری نظام کو تیزی سے نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلہ میں ہر قسم کے سود کو حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو یکم جولائی 2022ء تک آٹھ اور باقی تمام غیر شرعی سودی قوانین 31 دسمبر 2022ء تک ختم کرنے جب کہ پورا نظام معیشت پانچ برس یعنی 31 دسمبر 2027ء تک شرعی اصولوں کے مطابق سود سے پاک بنانے کا حکم دیا تھا، حکومت نے اس قرآنی و آئینی ہدایات کے تابع حکم پر عملدرآمد کرنے کی بجائے اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے ذریعے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی جب کہ چار نجی بنکوں کی جانب سے بھی ایسی ہی درخواستیں دائر کی گئیں اور اپیلوں کا یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ 1991ء میں بھی سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت نے نہایت واضح، تفصیلی اور جامع فیصلہ دیا تھا مگر اس وقت کی نواز لیگ کی حکومت نے اس کے خلاف اپیل کے ذریعے اسے بتیس برس تک التوا میں رکھ کر سودی نظام جاری رکھنے کا اہتمام کیا… اب بھی اگرچہ وفاقی وزیر خزانہ نے سرکاری بنکوں کی اپیلیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے مگر جب تک حکومت نجی شعبہ کی جانب سے دائر درخواستیں واپس کروانے کیلئے موثر اقدام نہیں کرتی، اور معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اسکی جانب سے نہیں کئے جاتے، جناب اسحق ڈار کا یہ اعلان قوم کو بے وقوف بنانے اور سستی شہرت کے حصول کی ایک کوشش کے سوا کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔ حکومت کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ملک و قوم کی فلاح میں واقعی سنجیدہ ہے اور اس کیلئے اسلامی معیشت و معاشرت کو رائج کرنے کیلئے موثر قانون سازی اور عملی پیش رفت کرنا ہو گی جس کیلئے کسی عدالتی حکم کی بھی ضرورت نہیں قرآن و سنت اور آئین کی رہنمائی ہی کافی ہے…!!!

شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group