نو برس تک منظور فنڈز شدہ لنک روڈ نہ بن سکا
مکرمی: ہمارے گائوں ( ڈھوک محبوب ) کی ایک ذیلی سڑک مالی سال 2014/15 میں منظور ہوئی اور 10 لاکھ 67 ہزار کے فنڈ ضلع کونسل راولپنڈی کو جاری ہوئے۔ ٹی ایم اے گوجرخان کا تصدیقی خط نمبر 694 بھی 22-7-16 کا ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ 2016-19 میں ن لیگ ن کے ایم پی اے نے کچا ٹریک بنوا کر عارضی ٹریفک جاری کراوئی ۔ یکم مارچ 2019 سے آج تک 862 خطوط 24 محکموں اور صاحب اقدار حضرات اور تارکین وطن کی مدد کرنے والے اداروں کو لکھ چکا ہوں محکموں کی بے حسی اور بے رحمی کے ساتھ 88 سال کی عمر میں ملسل جدوجہد میں کمی نہ آئی۔ آخر یہ روڈ کب مکمل ہوگا ہے کوئی جواب دینے والا؟
(حاجی بشیر علی اسلام آباد‘ 0300-5118133)