وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سینئر صحافی ایم ضیاء الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت، صحافتی خدمات کو خراج عقیدت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی ایم ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم ضیاء الدین کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ضیاء الدین مرحوم نے ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا۔ایم ضیاء الدین مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔