لوگوں کو بیماری سے بچانا بھی معاشرے پر احسان ہے، طب ایک مقدس شعبہ ہے ڈاکٹر اپنے آپ کو جھگڑوں اور سیاست سے دور رکھیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل ہسپتال کی تقریب سے خطاب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حضرات دیانتداری کو اپنائیں‘ کسی بھی پیشے میں دیانتداری بہت ضروری ہے لوگوں کو بیماری سے بچانا بھی معاشرے پر احسان ہے، طب ایک مقدس شعبہ ہے ڈاکٹر اپنے آپ کو جھگڑوں اور سیاست سے دور رکھیں۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حضرات دیانتداری کو اپنائیں‘ کسی بھی پیشے میں دیانتداری بہت ضروری ہے لوگوں کو بیماری سے بچانا بھی معاشرے پر احسان ہے۔ ڈاکٹر خدمت کے ذریعے مریض اور ان کے لواحقین کو اچھا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی منہ کی صفائی کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ نبی پاک کی بہت ساری احادیث مسواک سے متعلق ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروںکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طب ایک مقدس شعبہ ہے ڈاکٹر اپنے آپ کو جھگڑوں اور سیاست سے دور رکھیں۔ (س چ/ن غ)