ٹونی شاہ ہمدانی باکسنگ فائٹ قمبرعلی ہمدانی نے فیصل آباد کے باکسر ہٹ مین کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
رحیم یارخان( بیورو رپورٹ)پاکستان باکسنگ کونسل کے زیراہتمام ٹونی شاہ ہمدانی باکسنگ فائٹ میںسید قمبرعلی ہمدانی نے فیصل آباد کے باکسر ہٹ مین کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔قومی اور بین الاقوامی باکسرزنے خوب زورآزمایا، باکسنگ ایونٹ میں فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے حریف باکسرکودوسرے رائونڈمیں ناک آئوٹ کرکے انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مہمان باکسرزکوخوب داددی، جبکہ ایونٹ کابڑامقابلہ سیدقمبرعلی ہمدانی اورفیصل آبادکے باکسرہٹ مین کے درمیان تھا۔