کھیلوں کے میدان آباد رکھنے سے ہسپتال ویران ہونگے: احمد حسن سانگی،جام فاروق
احسان پور (نمائندہ نوائے وقت) رکن پور کے نجی سکول کے پرنسپل احمد حسن سانگی کی نگرانی میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح تھانہ رکن پور کے محرر ندیم بھٹی نے کیا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا، پرنسپل احمد حسن سانگی اور ماہر تعلیم جام فاروق احمد نے کہا کہ بچوں نوجوانوں کیلئے تعلیم کیساتھ کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں، کھیلوں کے میدان آباد رکھنے سے ہسپتال ویران ہونگے۔