گولڈن ڈک، اظہر علی زیادہ بارصفر پر آئوٹ ہونیوالے تیسرے بلے باز بن گئے
ملتان(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جا ری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی تاج الاسلام کی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، سابق کپتان اب تک 17بار ڈک پر آئوٹ ہو چکے ہیں۔