وہاڑی : مہنگی کھاد فروخٹ کرنے پر 2 ڈیلرز کیخلاف مقدمہ ٗ جرمانے
وہاڑی (نامہ نگار+ خبرنگار +کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو روز میں 406 چھاپے مارے گئے ذخیرہ اندوزی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 4لاکھ 18ہزار روپے جرمانے، 2 ایف آئی آر کا اندراج اور 2 گرفتاریاں بھی کی گئیں اور ذخیرہ شدہ 679 یوریا کھاد کی بوریوں میں سے 368 کھاد بوریاں کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فروخت کی جا چکی ہیں۔