محکمہ زراعت کا بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلرز کیخلاف بھر پور کاروائی کا آغاز
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہا و ل پور کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے ڈی اے پی اور یوریا کھا دوں کی کسانوں کو مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت نے بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلروں کیخلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کردیا۔ گزشتہ روز بھی محکمہ زراعت نے مختلف چھاپوں میں سینکڑوں بوری یوریا کھا د اپنی نگرانی میں فروخت کرنے کے علاوہ ایک ڈیلر کیخلاف زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرادیا ۔