کاشتکار زرعی مداخل بڑھ جانے سے کھیتی باڑی سے اُکتا چکے : نذر حسین جاوید
ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار ) حکومت کاشتکاروں پر مہربانی کرے اور کھادوں کی قیمتیں کم کرے کاشتکار زرعی مداخل بڑھ جانے سے کھیتی باڑی سے اُکتا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار ملک نذر حسین جاوید نے کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ زمینوں کے ٹھیکے ایک لاکھ تک جا پہنچے ہیں ،دوسری طرف کھادیں ،بجلی ،تیل اور دیگر لوازمات انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے مگر اجناس کی قیمتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔