پی پی 218 کی کوئی یو سی ترقیاتی کاموںسے محروم نہیں رہے گی: ملک واصف

ٹاٹے پور (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے یونین کونسل ٹاٹیپور میں مصروف وقت گزارا وفات پاجانے والوں کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور میٹل روڈ کا افتتاح بھی کیا خطاب کرتے ہوئے واصف مظہر راں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے دوران جو بھی وعدے کئے تھے ان کو بالترتیب پورا کیا جارہا ہے ہریوسیز میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے انتخابی حلقہ پی پی 218 کی کوئی یوسی ترقیاتی کام سے محروم نہیں رہے گی میرامشن صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے پیر افضل چشتی‘ حاجی اکبر گجر‘ملک سنی دھرالہ‘ملک حامد دھرالہ‘ حاجی عمران ظفر دھرالہ‘ ملک طاھر دھرالہ‘ جمشید حیدر بھٹہ‘ حاجی غلام حسین کالرو‘ حاجی ریاض حسین بھٹہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔