اوقاف کی اراضی پر مافیا قابض اقبال ٹاؤن اور ترکی کالونی میں تعمیرات مسمار

منڈا چوک(نامہ نگار) خان گڑھ کے نواحی علاقے موضع چک محسن خان میں سرکاری محکمہ اوقاف کا ملکیتی قیمتی رقبہ قبضہ مافیا کے شکنجے میں آ گیا، موضع میں محکمہ اوقاف کا تقریباً 25 ایکڑ زمین پڑی ہے جس پر مبینہ قبضہ مافیا نے قبضہ کر کے زمین فروخت کرنا شروع کردی ہے ۔ دریں اثناء مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر واقع اقبال ٹاؤن اور ترکی کالونی میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر عابدہ فرید نے تحصیلدار محمد شفیق بلوچ اور مظہر جتوئی قانون گو کے ہمراہ ناجائز تعمیرات کو مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔