ایس ایچ او ائرپورٹ کا غازی کانسٹیبل نبیل احمدکا استقبال
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او ائرپورٹ غازی کانسٹیبل نبیل احمدکے استقبال کے لئے پہنچ گئے کانسٹیبل تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں علاج معالجہ کے لئے آئے تھے،سی پی او کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او نے غازی کا استقبال کیا اور علاج معالجہ کا انتظام کیا، ایس ایچ او نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کا اپنی نگرانی میں معائنہ کروایا،ایس ایچ او ائیرپورٹ نے غازی کانسٹیبل نبیل احمدکی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔